جامعہ الفلاح میں تقریب ختم بخاری وتکمیل حفظ القرآن

107

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ الفلاح مرکز علوم دینیہ کی سالانہ عظیم الشان تقریب ختم بخاری وتکمیل حفظ القرآن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مولاناعبدالمالک نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ مملکت میںقرآن وسنت کانظام نافذ نہ کرناآئین پاکستان سے انحراف ہے۔تقریب سے شیخ الحدیث مفتی علی زمان کشمیری،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئرحافظ نعیم الرحمن جامعہ الفلاح کے بانی مولانا ضمیر اخترمنصوری ودیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے 50طلبہ وطالبات میںدستارفضیلت اور اسناد وانعامات تقسیم کیے گئے۔اسد اللہ بھٹونے اپنے خطاب میںکہا کہ پاکستان قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے وجود میںآیا،جماعت اسلامی کی صالح قیادت نفاذاسلام کی جدوجہدجاری رکھے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے تقریب کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوںنے پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر مہنگائی کی دلدل میںدھکیل دیا ہے۔عوام جماعت اسلامی کی بے داغ پاکیزہ قیادت کوآزمائیں،قوم ناامید نہیںہوگی۔