حیدرآباد:عدالتی حکم پر زمینداروںکی قید سے 14افراد بازیاب

81

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عدالت کے حکم پر جبری مشقت کیلےے قید ایک ہی خاندان کے 14 افراد کوبازیاب کرالیا گیا۔ ٹنڈو جام پولیس نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ ٹنڈوجام کی حدود میں گوٹھ محمد بخش کھوسو میں زمیندار محمد بخش کھوسو اور سونو کھوسو کی قیدسے عورتوں،بچوں اور مردوں پر مشتمل 14 افراد کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کے مطابق تمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جنہیں جبری طور پر قید کرکے مشقت لی جارہی تھی ،بازیاب افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔