پھلیلی پولیس نے مین پوری کی بڑی کھیپ پکڑ لی، ملز م گرفتار

321

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پھلیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری کی بڑی کھیپ برآمد کرلی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے مشکوک شہزور کو رک کر چیک کیا جس سے دوران تلاشی 35کٹے خام مال اور 500 تیار مین پوری برآمد ہوئی ، شہزور کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیورساجد راجپوت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔