آج پریس کلب پر خواتین کی واک ہوگی، اسما سفیر قیادت کریں گے

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی(حلقہ خواتین)کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اورملک بھر میں جاری ’’مضبوط خاندان،محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ‘‘ مہم کے سلسلے میں پیر 8 مارچ کو صبح 11بجے کراچی پریس کلب پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس کی قیادت ناظمہ کراچی اسماء سفیر کریں گی۔ واک میں نائب ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب، اقبال النساء￿ ایڈوکیٹ، طلعت یاسمین، صحافی غزالہ عزیز، الخدمت کی منور اخلاص سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی رہنما اور مختلف شعبہ زندگی اور طبقہ فکر کی خواتین شریک ہوں گی۔واک کا عنوان: ’’مضبوط خاندان،محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ‘‘ ہے۔واک سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔