طب یونانی وقت کی اہم ضرورت ہے، دنیا میں طب اور سرجری کا سہرا مسلمان اطباء کے سر ہے، حکیم فرید فیضی

182

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) فیض اطباء آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حکیم محمد فرید فیضی نے کہا ہے کہ طب یونانی وقت کی اہم ضرورت ہے، دنیا میں طب اور سرجری کا سہرا مسلمان اطباء کے سر ہے جبکہ وفاقی وزارت صحت اور ہیلتھ کیئر کمیشن طب اور طلبہ پر پابندیاں عائد کرنا چاہتی ہے مگر اطباء طب اور طبیب کی سالمیت برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وہ میرپورخاص پریس کلب کے ہال میں آئندہ اطباء انتخابات کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔