صبر اور برداشت سے خاندان کا ادارہ مضبوط بنائیں ، نائلہ ہمایوں

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مضبوط خاندان محفوظ عورت مستحکم معاشرہ مہم کے تحت ضلع غربی و کیماڑی کا مشترکہ پروگرام ہوا جس میں ناظمہ علاقہ وسطی نائلہ ہمایوں نے کہا کہ مقابلہ تو صرف دین اور نیکی میں جائز ہے 24 گھنٹے ہی ان کے پاس بھی تھے جن سے اللہ نے بڑے بڑے کام لیے، اپنے وقت کو پلان کرکے گھر اور خاندان میں محبت سے رہنا سیکھیں ،صبرو برداشت سے اپنے یونٹ کو مضبوط بنائیں۔مزید برآں ناظمہ ضلع غربی ارجمند شوکت نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین سے اوپن ڈسکشن کرا تے ہوئے کہا کہ معاشرے اور نسل نو کو بنانے اور بگاڑنے میں عورت امتیازی کردار کی حامل ہے ،خاندان ٹوٹنے کی صورت میں بچے بے راہ روی کا شکاراور کامیاب زندگی سے محروم رہ جاتے ہیں، عورت دین اسلام کی رو سے اپنی بنیادی ذمے داریاں ادا کر نے کے ساتھ شرعی حدود میں رہ کر کوئی بھی پیشہ اختیار کر سکتی ہے مگر مخلوط ماحول میں عورتوں کو بہت مشکلات درپیش ہوتی ہیں ۔ ناظمہ ضلع کیماڑی نفیسہ رکن الدین نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔