جھڈو ، غلہ منڈی یونین کے وفد کا پریس کلب کا دورہ

143

جھڈو (نمائندہ جسارت) غلہ منڈی ایسوسی ایشن جھڈو کے وفدنے سیٹھ فتح علی خواجہ کی قیادت میں جھڈو پریس کلب کا دورہ کیا، پریس کلب کی کارکردگی و صحافتی معیار کو سراہا۔ اس موقع پر جھڈو پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ بابو شوکت علی، صدر خالد پرویز صدف اور جنرل سیکرٹری شاہد مجید نے غلہ منڈی کے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں غلہ منڈی ایسوسی ایشن جھڈو کے جنرل سیکرٹری ظفر گجر، جوائنٹ سیکرٹری کامران تاج، فنانس سیکرٹری وسماجی رہنماء ندیم نواب، خالد جاوید آرائیں، طاہر امین، مقصود قائم خانی، سنتوش بھگوان اور غلہ منڈی کے ممبران شامل تھے۔ اس موقع پر غلہ منڈی ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے جھڈو پریس کلب کے پیشہ وارانہ معیار اور مثبت کردار کی تعریف کی۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کمرشل جرنلزم کے دور میں بھی جھڈو پریس کلب نے اعلیٰ صحافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا ہوا ہے، جو قابل قدر ہے، پریس کلب کے ممبران نے غلہ منڈی ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔