بحریہ ٹائون کی زمین بدستور ایم ڈی اے کے نام پرہے‘مخدوم محبوب الزماں

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر ریوینیو مخدوم محبوب الزماں نے کہا ہے کہ ابھی تک سندھ حکومت کی زمین بحریہ ٹائون کے نام پر منتقل نہیں ہوئی ہے، یہ زمین بدستور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے)کے نام پرہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ریوینیو اینڈ لینڈ یوٹلائزیشن سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔جی ڈی اے کے رکن عار مصطفی جتوئی نے استفسار کیا کہ بحریہ ٹائون کی 50 ایکٹر زمین پر 2018 ء سے ایک روپیہ تک کیوں نہیں ملا؟جس پر وزیر ریوینیو نے کہا کہ بحریہ ٹائون کو ابھی تک لینڈ ٹرانسفر نہیں ہوئی ہے۔ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ نے یہ زمین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو منتقل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰنے بحریہ ٹائون کو جو 4۔7 ارب روپے دینے کا حکم دیا ہے وہ اقساط میں جمع ہورہے ہیں۔جب پیسے مکمل ہوجائیں تو ہم انہیں قانون کے مطابق وصول کریں گے۔پی ٹی آئی کے رکن بلال غفار نے پوچھا کہ کیا بحریہ ٹائون کی ٹرانزیکشنز کیپٹل کین ٹیکس سے مستثناہیں؟ جس پر مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ کیپیٹل گین ٹیکس وفاقی معاملہ ہے۔