ماحول کی بہتری کے لیے زیادہ درخت لگائے جائیں، ظفر لغاری

184

میہڑ (نمائندہ جسارت) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن قاضی عبدالکریم کے ون اسٹوڈنٹ، ون ٹیچر، ون ٹری کے سلوگن کو سامنے رکھتے ہوئے سماجی ادارہ بیسک اربن سروسز فار کچی آبادیز نے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی سپورٹ سے چلنے والے اسکول ٹری ٹاپ ایجوکیشنل سسٹم کھوندی برانچ سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا، جس میں بچوں اور ان کے والدین کو شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا کہ درخت کس طرح ماحول کو بہتر بناتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے عمران ظفر لغاری، سندھ ایجوکیشن دادو ریجن کے ڈائریکٹر محبوب علی مگسی، عبدالمجید جونیجو، اعجاز چانڈیو، ادارہ بستی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہرت خاتون، ڈپٹی ڈائریکٹر اعظم خان لوہانی اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ماحول پر برے اثرات نمودار ہورہے ہیں، ماحول میں برے اثرات پیدا ہونے کے باعث معاشرے میں منفی نتائج اور لوگوں کی صحت کو نقصان پہنچ رہا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہر شہر، محلہ، گلی اور اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔