موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی فائدہ اٹھا رہی ہے، وزیر داخلہ

508

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی فائدہ اٹھا رہی ہے،میرانہیں خیال تھاکہ اتنےزیادہ لوگ بک جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم بھی محفوظ ہیں اورعثمان بزدار بھی، امیدہےپرویزالٰہی  عثمان بزدار کےساتھ کھڑےرہیں گے، پی ڈی ایم کافیصلہ ہےلانگ مارچ سےپہلےپنجاب کی طرف جائےگی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک سیٹ پرآصف زرداری نےپیسوں کاٹوکرااس طرح پھینکا کہ ہمیں شکست ہوگئی،رات کوزرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے،سینیٹ الیکشن میں ادارے نیوٹرل رہے،ادارےہروقت متحرک ہوتےہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی اکٹھے الیکشن کبھی نہیں لڑیں گے،لوگوں کوآصف زرداری نےخریداہے،مجھےپورایقین ہے،ووٹوں کی خریدوفروخت ایک شخص نےکی ہے ان کانام آصف زرداری ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ لڑائی آصف زرداری نےلڑی ہےن لیگ ویسےہی خوش ہورہی ہے،ن سےش نکلنےکےلیےماحول موجودہے،دونوں پارٹیاں اپنےاپنےزاویےسےسپریم کورٹ کےفیصلے کودیکھ رہی ہیں۔