ٹنڈوالٰہیار،300 یوسیز میں سیکرٹریز کی غیرقانون بھرتیوں کی تحقیقات شروع

177

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے سال 2012ء اور 2013ء میں صوبے میں 300 یوسیز میں سیکریٹریز کی غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم. کارکردگی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کہ ڈائریکٹر نوروز خان عباسی کی جانب سے اس سلسلے میں ادارے کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے جس کا نمبر 1655مورخہ 2مارچ 2021ء کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں سندھ بھر 300یونین کونسل سیکرٹریزکو غیر قانونی بھر تیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گی ہے جس کے مطابق طارق احمد بگھیو کو تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں منظور مہر ،نبیل یوسف کو غیر قانونی بھر تیوں کی تحقیقات کے لیے مقر ر کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ گزشتہ سالوں میں لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریز کی جانب سے یونین کونسل میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ان کی بھرتیوں کے بارے میں بھی تحقیقات کرے گی۔