‘الیکشن میں تاخیر اور امیدوار کونااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی’

223

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر اور امیدوار کونااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی۔

پارلیمنٹ لاجز پہنچنے پر صحافیوں سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ  الیکشن سے ایک روز قبل مختلف حربوں سے سینیٹ انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئی اس سے پتالگتا ہے کہ حکومت پریشان ہے، ہار رہی ہے،حکومت جارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج کامیاب ہوچکی ہے، ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو  بے نقاب کردیا ہے، پی ٹی آئی کے ممبران اپنی حکومت سے خفا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بھی ووٹ زیادہ لیا  تو ہمارے لیے بونس ہوگا، وہ حکومت جسے آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا تھا وہ پریشان ہےحکمرانوں کو پریشانی یہی ہے کہ حکومت جا رہی ہے۔

دوسری جانب سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے انہیں حفیظ شیخ سے زائد ووٹ ملیں گی اور وہ کامیابی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علی موسیٰ گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے اس کا کوئی اثر نہیں۔