جھلس کر جاں بحق ہونےوالی خاتون کے شوہر اور دیور کیخلاف مقدمہ درج

128

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تھانہ نسیم نگر کی حدود سنجر چانگ میں گزشتہ روز جھلس کر فوت ہونے والی نرما ملاح کے شوہر حمید ملاح اوردیور سلیم ملاح پر ایف آئی آر درج کرلی گئی،گزشتہ روز نرما ملاح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نرما ملاح کے جسم پر تشدد کے نشان موجود تھے،نرما ملاح کی موت کے بعد ان کی والدہ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج بھی کیا گیا،احتجاج کے بعد نرما ملاح کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر حمید ملاح اور دیور سلیم ملاح پرتھانہ قاسم آباد میں کیس داخل کر لیا گیا جبکہ شوہر حمید ملاح پولیس کی حراست میں موجود ہے۔