جیکب آباد ، ڈی سی چوک پر بلدیہ عملے کی غفلت کے باعث کچرے کا ڈھیر لگ گیا

74

جیکب آ باد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے مصروف ترین ڈی سی چوک پر بلدیہ کی غفلت کی وجہ سے گندگی کاڈھیر لگ گیا ہے، سیوریج کا گندا اور بدبو دار پانی جمنازیم میںداخل ہو گیا ہے جس کے باعث ورزش اور کھیل کیلیے آنے والے نوجوانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جمنازیم کے سامنے کئی ماہ سے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں لیکن بلدیہ کا عملہ صفائی کیلیے نہیں آیا ،اس روڈ پر سیشن کورٹ اور متصل ،بینظیر وومن چائلڈ ہیلتھ سینٹر اور ڈی سی ہائوس واقع ہے ،بلدیہ حکام شکایات کا ازالہ نہیں کرتے عملہ صفائی نہیں کرتا جو قابل افسوس ہے ڈی سی اسکا نوٹس لیں ۔