جیکب آباد ،ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی نوجوان چل بسا

200

جیکب آ باد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی نوجوان چل بسا ،ورثا کا لاش سمیت شہید اللہ بخش پارک کے قریب دھرنا روڈ بلاک سخت نعرے بازی ۔ جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود میں سیشن جج کے بنگلے کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران زخمی لڑکا افتخار لاشاری کراچی کے اسپتال میںدم توڑ گیا جس کی لاش جیکب آباد پہنچی تو ورثا نے لاش سمیت شہید اللہ بخش پارک کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا اور سخت نعرے بازی کی۔ ورثا کا کہنا تھا کہ دس روز گزر گئے پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوان کے ورثا سے کیس داخل کرانے کے لیے کئی مرتبہ رابطہ کیا پر کوئی نہیں آیا پولیس ملزمان تک پہنچ گئی ہے۔