ریشم بازار و اطراف میں سیوریج کا پانی جمع ہونےوالے شہری پریشان

98

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈائمنڈ گروپ ریشم بازار کا اجلا س جنرل سیکرٹری عدنان دیسوالی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں کامل شیخ‘ جاوید چوہان‘ حمید میمن کامران راجپوت‘ شفیق الدین قریشی‘ مکرم خان ودیگر نے شرکت کی۔سماجی رہنما وجنرل سیکرٹری ڈائمنڈ گروپ ریشم بازار حیدرآباد عدنان دیسوالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد کا قدیمی ریشم بازار زبوں حالی کا شکار ہے اکثر وبیشترابلتی نالیاں بازار کو گندے پانی میں ڈبو دیتی ہیں جس کی وجہ سے بازار میں خریداری کے لیے آنے والوںپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، علاقہ مکین بھی تعفن پھیلنے کیم وجہ سے پریشان ہیں۔متعلقہ حکام شہر کے اہم تجارتی مرکزکی رونقیں بحال کرنے کے لیے ضروری اقداما ت کریں۔