موٹرسائیکل چور باپ بیٹے اور رکشا چوروں سمیت 51گرفتار

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر قائد میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 51 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، 3ملزمان مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ،دیگر گرفتار شدگان میںموٹرسائیکل چور باپ بیٹے سمیت منشیات فروش، ڈکیت ، رہزن اوررکشا چور بھی شامل ہیں۔ قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ،گٹکا ودیگر سامان برآمد ہو ا،تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس نے چوروں کے ایک 5رکنی گروہ کے سرغنہ زرغون شاہ اوراس کے ساتھی آفتا ب کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ پاکستان اسٹیل ملز کے سلینڈرز، خار دار تاریں اورسوزوکی برآمد۔ ۔اسٹیل ٹاؤن سے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس موٹرسائیکل اور رکشوں کی چوریوں میں ملوث3ملزمان مجیب الرحمان ،عمران اور عرفان کو گرفتار کرلیا۔ شرافی گوٹھ پولیس نے ملیر ندی شارع الطاف روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد 2رہزنوں کو زخمی حالت میںگرفتار کرلیا، تاہم ان کے 3ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔قائد آباد داؤد چورنگی کے قریب بسم اللہ کالونی کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم 30سالہ عامر ولد رجب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔نارتھ ناظم آباد پولیس نے دوران گشت موٹرسائیکل پر سوار محمد نعیم مختار ولد مختار اور اسکے بیٹے محمد نعمان ولد محمد نعیم مختار گو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل 2471 برآمد کی۔ ملزمان نے 50موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ قائدآباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے اور گٹکا فروشوں سمیت 3 ملزمان محمد رضوان ، فیصل محمود اور محمد اویس کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ اورگٹکابرآمدکرلیا۔رسالہ، کلری، گارڈن اور بغدادی پولیس نے6 موٹر سائیکل لفٹرز کوگرفتارکرکے اسلحہ، منشیات،5مسروقہ موٹرسائیکلیںبرآمد کرلیں۔