کھپرو سے عمرکوٹ روڈ کی حالت انتہائی خراب، حادثات معمول

196

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو سے عمرکوٹ روڈ کی حالت انتہائی خراب، جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے، ٹریفک میں مشکلات اور حادثات روز کا معمول بن چکا ہے۔ قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے لگا۔ آئے روز جس کی وجہ سے ٹریفک میں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ 74 کلو میٹر کے فاصلے کھپرو سے عمرکوٹ روڈ ہے جو کہ ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے، اب یہ سفر گھنٹے تک ہورہا ہے، آئے دن حادثات معمول بن چکا ہے۔جس کی وجہ قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ کھپرو سے عمرکوٹ روڈ کے راستے میں ڈھلیار، جمالا باد، گزینہ باد، ڈھورو نارو، غلام نبی شاہ اور دیگر شہر آتے ہیں، پہلے بھی چار مرتبہ احتجاج کرچکے۔ کھپرو شہید چوک پر احتجاجی مظاہرین مہیش پوری، کریم شر، نیاز مری اور اسکول کے بچوں نے بتایا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود روڈ کی تعمیر نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسکول کے بچے اسکول تاخیر سے پہنچتے ہیں، ان کی پڑھائی خراب ہورہی ہے، عوام نے حکومت سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کھپرو سے عمرکوٹ روڈ کو فوری تعمیر کریں۔