حیدرآباد: پی ٹی سی ایل بلڈنگ میں آتشزدگی، انٹرنیٹ سروس معطل

132

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث مختلف علاقوںمیں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گل سینٹر کے قریب پی ٹی سی ایل مرکزی ایکسچینج دفتر میں آگ بھڑک اٹھی،آگ پی ٹی سی ایل بلڈنگ میں قائم نیشنل ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی کے سسٹم میں لگی، فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے باعث سسٹم میں ہونے والی خرابی کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوںمیں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی
جس کے باعث شہریوںکو مشکلات کا سامنا ہے۔