ٹریفک حادثات ،خودکشی اور دیگر واقعات میں 9 جاں بحق

207

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سچل تھانے کی حدود میں واقع کے صفورا چورنگی کے قریب زیر تعمیر عمارت میں تعینات سیکورٹی گارڈ 45سالہ عمر ولد مٹھو نے گولی مار کر خودکشی کرلی ،پولیس نے لاش جناح اسپتال منتقل کی،گارڈکے ساتھیوںنے بتایا کہ متوفی عمرانتہائی کم گواور4ماہ سے تعینات تھا، اس کے حالات کے بارے میں کوئی نہیں جانتا، متوفی کاآبائی تعلق جیکب آبادسے تھا۔ نیوکراچی سندھی ہوٹل کے قریب سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس نے لاش سردخانے منتقل کردی۔ماڑی پور مچھر کالونی کے ماسٹر چوک کے قریب گھر سے ایک 24 سالہ سعید نور ولد محمد سیف کی لاش برآمد ہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی،پولیس کے مطابق متوفی سعید کے اہل خانہ واقعہ کو خود کشی قرار دے رہے ہیںتاہم واقعہ کی ہرپہلوسے تفتیش کی جارہی ہے۔ملیر سٹی ریلوے پھاٹک کے قریب ریل کی پٹری عبور کرنے کے دوران 25 سال مجید ولد محمد علی رضا ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش کو پولیس نے جناح اسپتال منتقل کردیا،متوفی ملیر کے خمیسو گوٹھ کارہائشی تھا، نیوکراچی نالا اسٹاپ کے قریب تیز رفتارڈمپر کی زد میں آکر 18سالہ احمد ولد اقبال جاں بحق ہو گیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ڈمپر سمیت گرفتارہوگیا، سہراب گوٹھ پر انڈس پلازہ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے 45سالہ حاجی اختر منیر ولد حاجی رحمت اللہ شاہ سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر زخمی کردیا ،ملزمان زخمی سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،اورنگی ٹاؤن10 نمبر ایرانی کیمپ میں واقع مدینہ مسجدکے قریب سے50 سالہ سید سیف شاہ ولد سید کبیر احمد شاہ کی 10 روز پرانی لاش برآمد ہوئی،پولیس کاکہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی وجہ متعین ہوسکے گی۔لیاری کے علاقے مولا مدد کے قریب ایک 70سالہ شخص سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا،بن قاسم تھانے کی حدود میں واقع شاہ ٹاؤن گلی نمبر 3 میں گھر کی چھت سے گرکر ایک15سالہ لڑکا پیار علی ولد علی شدید زخمی ہوگیا جس کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، بن قاسم پولیس کے مطابق لڑکا چھت سے خود گر ا ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور معاملہ ہے ا س کی تفتیش پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد کی جائے گی۔کلفٹن بلاک 2 میں فلیٹ سے 45 سالہ نثار احمد ولد شیر محمد کی2روزپرانی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے ۔ گلشن چورنگی ڈسکو بیکری کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر 35 سالہ نوجوان محمد سلمان ولد مختیار احمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔نیو کراچی سیکٹر 5-L میں مسلح ملزمان نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30سالہ یونس ولد عابد کوزخمی کردیا۔ہفتے کوعلی الصبح فش ہاربر فشری روڈ سلیمان شاہ روڈ میں کام کے دوران ایک کنٹینر میں گیس بھر جانے سے 7 مزدور بیہوش ہوگئے مزدوروں کو یدھی ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں ان کی شناخت 34 سالہ حسن ولد جمن،25 سالہ سومار ولد عٹمان ،25 سالہ دلشاد ولد غنی بخش ،25 سالہ امام بخش ولد قیوم ،30 سالہ ساون ولد میر محمد ،53 سالہ صدیق ،28 سالہ منشا کے نام سے ہوئی، اسپتال ذر ائع کے مطابق تمام مزدروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔