اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن دینی و عصری تعلیم فراہم کررہاہے، عبدالوحید

159

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سینئر رکن اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن حیدرآباد عبدالوحیدقریشی نے کہا کہ اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) حیدرآباد کے قیام کا مقصد متوسط طبقے کے بچوں کو تعلیم و دینی تربیت فراہم کرناہے جبکہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جامع مسجد میں پنچ وقت نماز و تراویح مدرسہ جامعہ اسلامیہ میں
تجوید و درست تلفظ کے ساتھ قرآن حکیم کی حفظ و ناظرہ کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر علی خان یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول میں بچوں کی تربیت کے لیے مختلف جامعات کے تجربے کار اساتذہ ، پروفیسرزکی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ اساتذہ کی رہنمائی اور تربیت کے لیے مختلف تربیتی ورکشاپ منعقد کی جاتی ہیں ۔