سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمن بھولا کا قریبی ساتھی گرفتار

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس اداروں کے ہمراہ عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کے قریبی ساتھی یاسین عرف بٹک عرف ڈاڈا گرفتار کرلیا،انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار یاسین عرف بٹک عرف ڈاڈاایم کیوایم لندن کا دہشت گرد ہے اور پولیس اہلکارسمیت ٹارگٹ کنگ کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ 98 میں رحمان بھولا کی ہدایت پر پولیس اہلکارعارف ،اکبر کی ریکی کی، میری نشاندہی پرشکیل سپناگروپ نے دونوں کوفائرنگ کر کے قتل کیا جبکہ 2008ء میں ساتھیوں سے مل کر سیاسی کارکن کو قتل کیا، ملزم نے بیان میں کہا کہ رحمن بھولا کے ساتھ مل کر بلدیہ ٹاؤن میں چاندگروپ کے شاکر پٹنی، رنچھوڑلائن میں ایک شخص اور یقوب مادہ کے چھوٹے بھائی عباس مادہ کو قتل کیا۔ انچارج سی ٹی ڈی شعیب قریشی کا کہنا تھا کہ ملزم یاسین پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔