رینجرزپبلک اسکول ناظم آبادمیں سول سوسائٹی کے اشتراک سے مشاعرہ

98

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کے زیر اہتمام قائداعظم رینجرز پبلک اسکو ل اینڈ کالج ناظم آباد کراچی میں سول سو سا ئٹی کے اشتراک سے اْردو اد بی مشا عرہ منعقد کیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مشاعرے میں کراچی بھر سے 11نا مور مرد اور خواتین اردوشعراء نے حصہ لیا۔ جس میں محمد انور شعور، قند یل جعفری، عبدالحکیم نا صف، مسٹر اسد جعفری، مس ریحانہ روحی اور مس عنبر ین عمبر شامل تھے۔