حیدرآباد ،گندے پانی کی فراہمی،مختلف بیماریوں میں مبتلا

256

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) واسا کی نااہلی کے باعث حیدرآباد کے مختلف علاقوں گﺅ شالہ ،عثمان آباد،رشی گھاٹ، بکرا منڈی،لوہا مارکیٹ، الیاس آباد، مکرانی پاڑہ اور پاکستانی چوک میں گزشتہ ایک ہفتے سے کیچڑ اور سیوریج کے پانی سے آلودہ اور بدبودار پانی کی فراہمی جاری ہے جس کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں عرصہ دراز سے واسا کی جانب سے آلودہ پانی کی فراہمی جاری ہے اور لوگ صاف پانی کے لیے رات بھر جاگ کر صاف پانی کا انتظار کرتے ہےں لیکن گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے پانی کی لائنوں میں رات گئے بھی کیچڑ اور سیوریج کا ملا پانی فراہم کیا جانے لگا ہے جس سے شہریوں کو تکالیف اور مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث اب جہاں ان علاقوں کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی ملنا بھی بند ہوگیا ہے وہیں مختلف امراض تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔مذکورہ علاقوں کے مکینوں، سماجی اور سیاسی رہنما¶ں نے حکومت اور ایچ ڈی اے حکام سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی صحت اور زندگیوں کو بچانے کے لیے واسا کی نااہلی کا فوری نوٹس لیں اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ۔