میہڑ، چار روز قبل سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان انتقال کرگیا

238

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ کے قریب چار روز قبل روڈ حادثے میں زخمی 16 سالہ نوجوان سمیر علی کنبہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گیا جس کی نعش میہڑ کے قریب آبائی گائوں گاہی مہیسر لائی گئی۔ نوجوان کچھ روز قبل تیز رفتار کار الٹنے سے زخمی ہوا تھا جسے تشویشناک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نوجوان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔