اسرائیل نے مسجد اقصٰی کے سیکورٹی چیف کا گھر مسمار کردیا

887

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی قبضہ کاروں نے گاؤں الاسوویہ میں مسجد اقصیٰ کے مرکزی سیکورٹی سربراہ فادی عالیان کا گھر مسمار کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق گھر 2 منزلہ عمارت پر مشتمل تھا جس میں 4 کمرے تھے اور 17 افراد رہائش پذیر تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

فادی کے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے گھر مسمار کرنے کے کچھ ہی دن قبل مطلع کیا تھا۔ اس انہدام کو روکنے کے لئے ہم نے قانونی جنگ بھی لڑی مگر عدالت اسرائیل حکومت کی طرفدار ہے۔ ایک اسرائیلی عدالت نے تو ان کے وکیل کی درخواست لینے سے ہی انکار کردیا۔

اہل خانہ کے مطابق یہ مکان تقریبا دس سال قبل بنایا گیا تھا۔ اسرائیلیوں نے اس گھر کو مسمار کرنے کا آرڈر الزام کے تحت جاری کیا کہ یہ غیر لائسنس شدہ ہے۔