سندھ میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی ،کئی کلینک پر تالہ

540

 کراچی: سندھ حکومت  نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے صوبے بھر میں متعدد کلینک سیل کردئیے .

سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن نے صوبہ سندھ کے کے شہر کراچی، حیدرآباد،شکارپور، نوابشاہ،کشمور اور عمرکوٹ میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ان اتائی ڈاکٹروں کے خلاف  سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے.

چھاپوں کے دوران  47 کلینک سیل کردئیے گئے جن میں وہ کلینک بھی شامل تھے جو کہ پہلے سیل تھے  جبکہ چھاپے کے وقت  کلینک میں اتائی ڈاکٹر موجود نہیں تھے.

اس حوالے سے ھیلتھ کمیشن کے سی ای او باقر رضا رضوی نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں کہا کہ  صوبہ سندھ میں تقریبا  1 لاکھ اتائی ڈاکٹر ز موجود ہیں جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے یہ محکمہ وجود میں آیا ہے تب سے تقریبا  4 ہزار 421   اتائی ڈاکٹروں کے خلاف  کارروائی کی گئی ہے، جبکہ کراچی شہر کے علاوہ سندھ  کے کئی شہروں میں ان اتائی ڈاکٹروں کی تعداد بہت زیادہ ہے.