پی ٹی آئی کی نااہلیوں نے عوام کو زندگی گزارنا مشکل کر دیا، طارق شاہ جاموٹ

121

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید طارق شاہ جاموٹ نے پی ٹی آئی کو جس طرح ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے، سینیٹ کے الیکشن میں بھی شکست سے دوچار کریں گے، عوام کی طاقت سے اب پی ٹی آئی کو رخصت کرنے کے دن قریب آگئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے حلقے کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلیوں نے عوام کو زندگی گزارنا مشکل بنا دیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکت دے کر ثابت کردیا ہے کہ اب عوام ان سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی طرح ہم سینیٹ کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔