جیکب آباد ضلع کونسل کے 65ملازمین کو تنخواہ جاری نہ ہوسکی

266

جیکب آ باد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد ضلع کونسل کے 65سے زائد ملازمین کوتاحال تنخواہ جاری نہیں کی گئی ہے جس کے باعث ملازمین سخت پریشان ہیں اور فاقہ کشی کا شکار ہیں۔تنخواہوں سے محروم ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی کو چار ماہ تو کسی کو سات ماہ سے تنخواہ جاری نہیںکی گئی اینٹی کرپشن نے 19ملازمین کوتحقیقات میں صاف کیا ہے اسکے باوجود بھی ملازم تنخواہ سے محروم ہیں،چیف افسر مرضی سے دفتر آتے ہیں اور ملازمین کو تنخواہ دینے سے انکاری ہیں جلد ہی ضلع ایڈ منسٹریٹر اور چیف افسر کے خلاف احتجاج کیا جائے گایہ زیادتی ہے وزیر بلدیات اور دیگر بالا حکام اسکا نوٹس لیں،اس سلسلے میں چیف افسر پیرواحد بخش سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔