سجاول،حیسکو اور شہری جدوجہد کمیٹی کے مذاکرات کامیاب،بجلی بحال

74

سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول میں حیسکو افسران اور شہری جدوجہد کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، شہر کی بجلی بحال کردی گئی، تین دن میں بقایاجات ادا کیے جائیں گے اور بقایاجات ادا نہ کرنے والے صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائی گی۔ جدوجہد کمیٹی کی جانب سے آج شٹر بند ہڑتال کی اپیل واپس لے لی گئی ہے۔ سجاول میں حیسکو عملے کی جانب سے 15 ٹرانسفارمر بند کرکے شہر کی بجلی منقطع کردینے کیخلاف شہریوں کی جانب سے جدوجہد کمیٹی تشکیل دے کر آج کے دن شٹر بند ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کیاگیا تھا۔