نجی ٹی وی حملہ کیس: 13 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

126

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے جیو اور جنگ کے دفتر پر حملے سے متعلق کیس میں تمام ملزمان کو 7 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس نے گرفتار 13 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، مظاہرین کو اشتعال دلانے والا نامزد ملزم مشتاق سرکی مفرور ہے۔