منتخب نمائندوں نے شہر کو نظر انداز کیا، کوئی پرسان حال نہیں، مساوات پارٹی

134

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مساوات پارٹی کی جانب سے حیدرآباد میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کیخلاف محمد یوسف لغاری، زینت بھٹی، ماجد راجپوت ودیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہر کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے ٹھنڈی ہواؤں کے شہر حیدرآباد کی یہ حالت سماجی رہنمائوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے منتخب نمائندوں نے شہر کو نظر انداز کیا، کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہر کی اہم شاہراہ سے گندے پانی کی نکاسی، کچرا اٹھانے اور سڑکوں کی مرمت کا کام کیا جائے، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے۔