شہری اپنے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کروائیں، بلدیہ انتظامیہ میرواہ گور چانی

156

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انتظامیہ کا انوکھا حکم نامہ جاری، شہری پالتو کتوں کی رجسٹریشن کروائیں، پالتو کتے کے کاٹے کا مقدمہ کتے کے مالک پر درج کرایا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری۔ ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کی نااہل انتظامیہ نے ایک طرف پورے شہر کو کچرے کنڈی میں تبدیل کردیا ہے تو دوسری جانب اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کے لیے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ایک انوکھا حکم نامہ جاری کر دیا ہے کہ شہری اپنے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کروائیں رجسٹریشن نہ کرانے والے اگر کسی شہری کے پالتو کتے نے کسی کو کاٹا تو کتے کے کاٹے کا مقدمہ مالک کتے پر درج کرایا جائے گا۔ ٹاؤن انتظامیہ نے ٹاؤن آفیسر کے دستخط کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دوسری جانب شہریوں نے اس انوکھے نوٹیفکیشن پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی انتظامیہ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کے لیے ایسے انوکھے حکم نامے جاری رہے ہیں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حکم نامے کو فی الفور منسوخ کیا جائے۔