کندھکوٹ، فنکشنل لیگ کے ضلعی صدر کے گھر پولیس کا دھاوا

210

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) سکہر پولیس کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی۔ پاکستان مسلم لیگ ضلع سکہر کے صدر کے بنگلے پر دھاوا اور توڑ پھوڑ کرنے کیخلاف کندھکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ضلعی صدر کی قیادت میں احتجاج ، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ پی ایم ایل ایف کے ضلع صدر سید اظہر علی شاہ کی قیادت میں نواب سبزوئی، میہر گولاٹو، محمداسماعیل چاچڑ اور دیگر نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ جس میں پی ایم ایل ایف کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پولیس زرداری لیگ کی روایتی کمداری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سکہر ڈویژن کے رہنما فقیر عنایت علی برڑو کے بنگلے پر چڑھائی کی ہے اور توڑ پھوڑ بھی کی جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پی ایم ایل ایف رہنما عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور زرداری لیگ کو آئندہ دکھانے کی وجہ سے ان کو ہر طرح سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو نا قابل برداشت عمل ہے۔ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نازیبا حرکت کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ورنہ ہم احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔