اخوند رحمت اللہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ذوالفقار شیخ

104

دادو (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی اوردادو پریس کلب کے سابق صدر اخوند رحمت اللہ کے انتقال پر دادو پریس کلب تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد ڈویژن ذوالفقار شیخ، سندھ جرنلٹس کاﺅنسل کے صدر غازی جھنڈیر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر ذوالفقار شیخ، غازی جھنڈیر، دادو پریس کلب کے صدر صابر بھنڈیرودیگر نے اخوند رحمت اللہ کی صحافتی، سماجی اور ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہاکہ صحافی اخوند رحمت اللہ نے خود کو صحافت کے لیے وقف کیا اور نوجوان صحافیوں کی تربیت کرکے استاد کا رتبہ حاصل کیا ۔مرحوم نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے ہوئے ضلع بھر میں مظلوم عوام کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا ۔ریفرنس کے اختتام پر مرحوم کےلےے مغفرت اور اہلخانہ کیلےے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔