ضمنی کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی حکومت رسوا ہوگی،مولابخش

164

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاکہ تحریک اعتماد سے قبل ہی قوم نے کٹھ پتلیوں پر عدم اعتماد کااظہارکر لیا،چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات میں شکست عمران خان کو مسترد کرنے کا اعلان ہے، نام نہاد تبدیلی اور کٹھ پتلی راج گلی گلی رسوا ہو رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں شکست وفاقی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہے اب اس حکومت کی فسطائیت مزید نہیں چلے گی اسے جانا ہوگا، قوم نے ان کے جعلی مینڈیٹ کی قلعی کھول دی ہے ، ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی شکست اس حکومت کا مقدر ہے،مولابخش چانڈیو نے مزید کہاکہ تحریک عدم اعتماد بھی کامیاب ہوگی اور یہ رسوا ہو کر گھر جائیں گے۔