قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

352

گھنے سرسبز و شاداب باغ۔ اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟۔ دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے۔ اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟۔ اْن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار۔ اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟۔ اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں۔(سورۃ الرحمن:64تا70)

سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہؐ نے فرمایا: جب جنازہ رکھ دیا جاتا ہے اور مرد اس کو اپنی گردنوں پر اٹھا لیتے ہیں تو اگر جنازہ نیک ہو تو وہ کہتا ہے: مجھ کو آگے لے چلو اور اگر نیک نہیں ہوتا تو کہتا ہے اے خرابی! مجھ کو کہاں لے جاتے ہو؟ اس کی آواز ساری مخلوق سنتی ہے، مگر ایک انسان نہیں سنتا، اگر سْنے تو وہ بیہوش ہوجائے گا۔ (بخاری)