نیوکراچی:جماعت اسلامی شمالی کے تحت پروگرام’’استحکام خاندان‘‘

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی شمالی کے تحت پروگرام ’’استحکام خاندان‘‘سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرقرآن انسٹیٹیوٹ اورنگراں ویمن ایڈکمیٹی اقبال النسانے کہا ہے کہ اولاد کی شادی کے وقت دین اور سیرت کو ترجیح دی جائے۔ مغرب کا ایجنڈا ہے کہ مسلمان کم بچے پیدا کریں،عورت کو مرد کے مقابل کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے۔پروگرام سے ناظمہ علاقہ نصرت مسعودنے بھی خطاب کیا۔