فاف ڈوپلیسز نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

371

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز  فاف ڈوپلیسز کی آخری  ٹیسٹ سیریز ثابت ہوئی۔ دو میچوں کی اس سیریز میں وہ خاطرخواہ کارکردگی کا  مظاہرہ نہ کر سکے۔

انٹرنیشنل کیریئر فاف ڈوپلیسز نے 69 ٹیسٹ میچز کھیلے اور  4163 رنز بنائے جس میں 10 سنچریز بھی شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں فاف ڈوپلیسز نے سب سے بڑی 199 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی  تاہم ان کا ڈیبیو اور ابتدائی کیریئر یادرگار تھا۔

انہوں نے ڈیبیو میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ کے مشکل حالات میں سنچری بنا کر ٹیم کے لیے میچ بچایا، انہوں نے 376 گیندوں پر 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کو ڈرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وہ جنوبی افریقہ کے واحد کپتان بنے جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم  اور اوے ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی۔