لسبیلہ ،کورونا وباسے بچائو کیلیے ویکسینیشن مہم کا آغاز

194

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل میں محکمہ صحت کے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازم کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیے ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی بھی موجود ہیں۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے پہلے مرحلے میں صحت عامہ سے منسلک افراد جیسے ڈاکٹرز،نرسرزاور اسپتال کے عملے کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل میں کورونا وائرس سے بچاؤ ویکسینیشن مہم کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر ضلعی ڈی ایچ او آفیسر ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 500 ویکسینیشن ڈوز محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں جو محکمہ صحت میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد کو لگا دیے جائیں گے اس کے بعد محکمہ کی جانب سے جو ویکسین فراہم کی جائے گی تو محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق مرحلہ وار ویکسینیشن کی جائے گی۔