گلابی کشمیری چائے

1080

مقداراجزاء
ایک کھانے کا چمچ کشمیری چائے کی پتی
چوتھائی چائے کا چمچ میٹھا سوڈا
پانچ کپ پانی
ایک پھول بادیان خطائی
تین عدد سبز الائچی
حسب ضرورت بادام اور پستہ (باریک کٹے ہوئے)
حسب ذائقہ نمک
حسب ذائقہ چینی
حسب ذائقہ دودھ
ترکیب
ایک اسٹیل کی دیگچی میں پانی ڈالیں۔ اور ساتھ ہی چائے کی پتی اور میٹھا سوڈا ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب دیکھیں کہ پانی پک کر آدھا رہ گیا ہے تو چولہے سے اتار لیں آپ دیکھیں گے کہ پانی کا رنگ تیز گلابی ہو گا۔ اب چوتھائی کپ ٹھندا پانی ڈالیں اور خوب اچھی طرح پھینٹیں، اب دو منٹ ایک طرف رکھ دیں اور پھر چھان کر کسی بوتل یا جار میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ آپ اسے ایک یا دو دن سے زیادہ محفوظ نہ کریں۔جب چائے پینے کے لیے پیش کرنی ہو تو دو کپ چھنا ہوا قہوہ لے کر ایک پین میں ڈالیں اور دودھ اتنا ڈالیں کہ تیز گلابی سے ہلکا گلابی ہو جائے یا جیسا آپ پسند کریں۔ اور چولہے پر رکھ دیں۔ ساتھ ہی سبز الائچی، نمک، چینی اور بادیان خطائی ڈال کر ابال لیں۔ جب تین یا چار ابال آ جائیں تو پیالوں میں ڈال کر اوپربادام اور پستہ ڈال کر پیش کریں۔ نہایت ہی خوش رنگ اور مزے دار چائے تیار ہے۔