شکریہ پاکستان‘ شکریہ عمران خان مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر لگ گئے

327

سری نگر ( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں شکریہ پاکستان، شکریہ عمران خان کے پوسٹر لگ گئے۔ رپور ٹ کے مطابق ان پوسٹرز پر عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر شکریہ پاکستان اور شکریہ عمران خان کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور شکریہ پاکستان کے پوسٹر جموں کشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے لگائے گئے ۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم سے آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔