میرواعظ عمر فاروق ساتویں بار دنیا کے 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل

235

سرینگر(اے پی پی )بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میںمیر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل ساتویں سال بھی دنیا بھرکی500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ درجہ بندی اردن کے رائل اسلامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹرنے جاری کی ہے۔رائل اسلامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹراردن نے کہاہے کہ میر واعظ عمر فاروق کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق تنازع کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ۔