کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے‘سرداریعقوب خان

292

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آزاد جموں وکشمیر کے سابق صد ر ووزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر موثر انداز میں اجاگر کرے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر یورپی ممالک امریکا وبر طانیہ کی مجرمانہ خاموشی باعث تشویش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کرکٹ گرائونڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار مقبول زمان ، سردار ذوالفقار ،سردار نزاکت بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو بحال کیا جائے اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے سردار یعقوب زمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم انہیں ہتھیا ر اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں ڈومیسائل قانون میں تبدیلی سے بھارت کشمیریوں کو اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے جس کیخلاف بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔