جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرکے 5ہزار کارکنان گرفتار ہیں، خالد محمود

276

بھمبر(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ5فروری کو دنیا بھر کے لاکھوں لوگ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی حمایت کریںگے۔بھمبر میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18ماہ سے نریندرمودی نے سوا کروڑ کشمیریوںکو حق مانگنے کی پاداش میں کھلی جیل میں قید کررکھا ہے جو عالمی انسانی ضمیر کے لیے چیلنج ہے،نریندرمودی نے تمام استعماری ہتھکنڈے استعمال کرکے دیکھ لیاہے کشمیری اپنے حق آزادی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں،ہندوستان نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرکے امیر سے لے کر وارڈ کے امیر تک 5ہزار افراد صرف اس بنیاد پر گرفتار کرکے ہندوستان کی دوردراز جیلوں میں منتقل کیاہواہے کہ وہ آزادی کی تحریک کو ممیز دیتے ہیں،انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے ممالک اور عوام ہندوستان کاسیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں۔