سینیٹ الیکشن : پی ڈی ایم کا آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ

400

پشاور: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ  ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آئینی ترمیم کو دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی نااہلوں سے بھرجائے گا، حکومت کو علم ہے ان کے اپنے لوگ  بھی انہیں ووٹ نہیں دیں گے،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،انہیں اپنے ووٹ پر اعتماد نہیں۔

 

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت قریبی لوگوں کو پکڑ کر مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے،نیب خود خطرے  میں ہے، اگلی جو بھی حکومت آئی گی اس ادارے کا خاتمہ کردے گی، نیب افسران حدود میں رہیں ذاتی دشمنیاں نہ پالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری کوئی جنگ نہیں ،شکایت اور گلہ ہے،ہماری جنگ حکومت کے خلاف ہے،حکمرانوں کی فارن فنڈنگ کیس پر اوپن ٹرائل کی باتیں جھوٹ ہے،عمران خان ہمارے شکنجے میں ہے۔