روسی دفاعی نظام خفیہ طور پر لیبیا سے جرمنی منتقل

477

برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج نے روسی فضائی دفاعی نظام لیبیا سے جرمنی خفیہ طور پر منتقل کیا ہے جس کا مقصد اس نظام کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اس فضائی دفاعی نظام پینٹسر ایس ون میزائل پر مشتمل ہے جو نچلی سطح سے اونچائی پر متعدد اہداف کو قریب 20 میل کی حدود تک نشانہ بنا سکتی ہے شامل ہے۔ اس دفاعی نظام کو گذشتہ سال جون میں جنگ زدہ ملک میں ملیشیا یا اسمگلروں کے ہاتھوں لگنے کے خدشے کے پیش نظر مغربی جرمنی میں امریکی فضائیہ رامسٹین اڈے پر پہنچایا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے یہ روسی دفاعی نظام دفاعی نظام  لیبیا کے جنگجو سردار خلیفہ ہفتار کو دیا تھا۔ اس کے بعد گذشتہ سال مئی میں لیبیا کی سرکاری فوج کے قبضے کے بعد اسے واٹیا ائیربیس سے بازیافت کیا گیا تھا جس کے بعد یہ روسی دفاعی نظام حکومتی جنگجوؤں نے زویہ نامی قصبے بھیج دیا جہاں داعش سے وابستہ ملیشیا کے ایک کمانڈر نے اسے قبضہ میں لے لیا تھا۔