شام: قدیم رومن بندرگاہ کی باقیات دریافت

483

روس کی ایک یونیورسٹی (ایس ایس یو) میں میرین ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی کے سنٹر کے ڈائریکٹر ڈمتری تاتارکوف کے ایک اعلان کے مطابق رومن دور کی ایک قدیم بندرگاہ کی باقایت کو شام کے ساحل طرطوس سے دریافت کیا گیا ہے۔

ڈمتری کا کہنا ہے کہ اس کو ایک مکمل بندرگاہ بھی نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ پہلی صدی عیسوی کا ایک سمندری قلعہ ہے جس کے ہائیڈرولک ڈھانچے ، ایک مینارہ اور چار سنگ مرمر کے کالم ملے ہیں۔ سیرامک ​​مادے کے ساتھ ملا کر اس کا مزید تفصیلی ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک اہم دریافت ہے۔

تاتارکوف کا کہنا ہے کہ اس دریافت میں قدیم یونانی مٹکوں ، برتنوں ، مصری گلدستوں اور رومن پتھر سے بنی گھریلو اشیاء کی باقیات بھی شامل ہیں۔ یہ مواد ہمیں بحیرہ روم کے بڑے خطوں سے ملانے والے قدیم سمندری تجارتی راستوں کو سمجھنے میں سہولت فراہم کرے گا۔