کوٹری، کسٹم اور انتظامیہ کی غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی

65

کوٹری (پ ر) کسٹم اور انتظامیہ کی غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف مشترکہ کارروائی، متعدد پیٹرول پمس سیل کردیے گئے، کاغذات مکمل کرنے تک سیل رہیں گے، کسٹم انسپکٹر۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفی کی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کسٹم انسپکٹر فیاض خان قریشی مختارکار کوٹری اعجاز چانڈیو نے عملے کے ہمراہ کوٹری کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے کاغذات چیک کرتے ہوئے اجازت نامہ نہ ہونے پر متعدد پیٹرول پمپس کو سیل کردیا ہے۔ کاروائی کے دوران پیٹرول پمپس پر نصب یونٹ اور اسٹوریج ٹینک کو بھی سیل لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر کسٹم انسپکٹر فیاض خان نے میڈیا کو بتایا کہ پیٹرول پمپس کو بغیر اجازت نامہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر سیل کیا گیا ہے، جیسے ہی اجازت نامہ حاصل کرلیں گے پمپس کھول دیے جائیں گے۔ مختارکار کوٹری اعجاز چانڈیو نے بتایا کہ وہ ڈی سی جامشورو کی ہدایت پر کسٹم حکام کے ساتھ کارروائی کررہے ہیں، جہاں بھی غیر قانونی عمل دکھائی دے گا وہاں کارروائی کی جائے گی۔