ٹنڈوجام، زرعی یونیورسٹی اور عالمی ادارہ خوراک کے درمیان معاہدہ

390

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی اور خوراک و زراعت کے عالمی ادارے یو این ایف او کے درمیان اقوام متحدہ کا ریسورس سینٹر قائم کرنے کا معاہدہ، یادداشت پر دستخط۔ سندھ زرعی یونیورسٹی میں قومی اور بین الاقوامی شراکت کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے ریسورس سینٹر کے قیام کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری اور ایف اے او کی ملکی سربراہ ربیکابیل نے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری نے کہا کہ دیہی ترقی میں جدید ٹیکنالونی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈروں اور خصوصاً کسانوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی تصدیق شدہ بیچ مویشیوں کی نسلوں کی بہتری، فارم میکنائزیشن فوڈ پروسیسنگ کو قدرتی وسائل اور آبائی وسائل کے انتظام میں فنی معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نچلی سطح پر منتقل کرکے زرعی یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی اور جدید تحقیق اور فنی معاونت کسانوں کو مہیا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور خوراک کے حوالے سے ہم ہر شعبے پر کام کررہے ہیں تاکہ ملک میں زرعی انقلاب برپا ہو اور ہمارا کسان خوشحال ہو اور عوام کو ہر چیز باآسانی اور سستی دستیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے یو این ایف او کے تعاون سے مزید اپنے کام کو بہتر انداز سے انجام دے سکتے ہیں۔